09 Oct 2026
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عباس آفریدی کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
تین روزہ ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا، جس میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ شریک ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان کو گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان سکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ٹیم کے منیجر رضا کچلو ہوں گے۔ قومی ٹیم 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہوگی۔
