09 Oct 2026
(لاہور نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آج سے راولپنڈی میں آغاز ہو گا۔
پہلے ٹی 20 میں دونوں ٹیمیں آج شام 6 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
قومی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ کوشش ہو گی بطور کپتان اچھا پرفارم کروں، بہترین سکواڈ کے ساتھ میدان میں اتریں گے، سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔
پاکستان سری لنکا ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز پی سی بی لائیو پر براہِ راست دیکھے جا سکیں گے، دوسرا 11 اکتوبر اور تیسرا 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
