07 Oct 2026
(لاہور نیوز) ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت وزیراعظم فیول ریلیف سکیم سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں سکیم پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم فیول ریلیف سکیم پنجاب بھر میں جاری ہے اور اب تک 62 لاکھ 12 ہزار 861 شہریوں کی کامیاب رجسٹریشن ہو چکی ہے، سکیم کے تحت اب تک 1 کروڑ 14 لاکھ 92 ہزار 455 ٹوکن جاری کئے جا چکے ہیں، جبکہ 1 کروڑ 8 ہزار 125 ٹوکن ریڈیم بھی ہو چکے ہیں۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب افتخار علی سہو نے شہریوں پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ افراد وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کیلئے رجسٹریشن کروائیں اور اس سہولت سے استفادہ کریں۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو سکیم کے تحت شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے عمل کو مؤثر اور شفاف انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
