09 Oct 2026
(لاہور نیوز) موسم سرما شروع ہونے سے قبل ہی لاہور کے مختلف علاقوں میں قدرتی گیس کی بندش اور کم پریشر کی شکایات بڑھنے لگیں۔
گڑھی شاہو کے علاقے باجا لائن پاور ہاؤس کالونی کے رہائشی بھی گیس کی عدم دستیابی سے شدید مشکلات کا شکار ہیں، شہریوں کے مطابق کھانا پکانے کے تینوں اوقات میں گیس دستیاب نہیں ہوتی، جس کے باعث وہ مہنگی ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کے بل باقاعدگی سے موصول ہوتے ہیں، لیکن سہولت دستیاب نہیں، متعدد شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہو سکا، شہریوں نے شکوہ کیا کہ محدود آمدن کے باعث روزانہ مہنگی ایل پی جی خریدنا ممکن نہیں، جبکہ گیس کی آمد کا انتظار کرنے کے باوجود پریشر انتہائی کم ہوتا ہے۔
متاثرین نے متعلقہ حکام سے گیس کی بلا تعطل فراہمی اور پریشر بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
