اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

خلیجی ممالک میں کشیدگی، پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس پر 42 پروازیں منسوخ، 68 تاخیر کا شکار

09 Oct 2026
09 Oct 2026

(لاہور نیوز) سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر ہو گیا،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے مختلف ایئرپورٹس سے مجموعی طور پر 42 پروازیں منسوخ جبکہ 68 پروازیں دو سے سات گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ سعودی عرب جانے اور وہاں سے آنے والی پروازیں متاثر ہونے کے باعث عمرہ زائرین کو سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سعودی عرب کے مختلف ایئرپورٹس پر بھی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، جس کے اثرات پاکستان کے فضائی آپریشن پر پڑ رہے ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے 13 پروازیں منسوخ اور 12 تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ کراچی ایئرپورٹ سے 10 پروازیں منسوخ اور 13 تاخیر کا شکار ہوئیں۔

اسی طرح اسلام آباد ایئرپورٹ پر 9 پروازیں منسوخ اور 8 پروازوں میں تاخیر ہوئی، جبکہ ملتان ایئرپورٹ سے 7 پروازیں منسوخ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ مسافروں اور عمرہ زائرین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن سے پرواز کی تازہ صورتحال کی تصدیق کر لیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے