08 Oct 2026
(لاہور نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اضافے کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 21 ارب 45 کروڑ 37 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 34 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
اس طرح پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 79 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
