(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
برائلر گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو اضافہ کرتے ہوئے سرکاری نرخ 519 روپے فی کلو مقرر کر دیئے گئے ہیں، جبکہ انڈوں کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، نئے نرخوں کے مطابق فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 330 روپے فی کلو، ہول سیل مارکیٹ میں 344 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 358 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 519 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 620 روپے فی کلو تک فروخت کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ادھر انڈوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی فی درجن قیمت 264 روپے برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 7 ہزار 800 روپے مقرر ہے۔
