09 Oct 2026
(لاہور نیوز) غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث چکی آٹا اور فائن میدہ بھی مہنگا ہو گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی من گندم کی قیمت 4700 روپے سے بڑھ کر 5400 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 15 کلو آٹے کا تھیلا 2100 روپے سے مہنگا ہو کر 2300 روپے سے تجاوز کرگیا۔
چکی آٹے کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نرخ 190 روپے فی کلو ہو گئے، اسی طرح 80 کلو فائن میدے کی بوری 11 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 13 ہزار روپے کی ہو گئی۔
شہریوں نے آٹے کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے، لیکن اس کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، شہریوں نے قیمتوں کے ساتھ آٹے کے معیار کو بھی کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
