اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

تنخواہ دار طبقہ بازی لے گیا، 3 ماہ میں 144 ارب انکم ٹیکس ادا کیا

08 Oct 2026
08 Oct 2026

(لاہور نیوز) تنخواہ دار طبقہ ٹیکس ادائیگی میں ریٹیل اور رئیل اسٹیٹ سے بازی لے گیا،تین ماہ کے دوران ایک سو چوالیس ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک میں تنخواہ دار طبقہ انکم ٹیکس کی ادائیگی میں ریٹیل اور رئیل اسٹیٹ جیسے بڑے شعبوں سے کہیں آگے نکل گیا ہے.

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے نے تین ماہ کے دوران ایک سو چوالیس ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا، جو ریٹیل اور رئیل اسٹیٹ سے مجموعی طور پر 90 ارب روپے زیادہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے ٹیکس وصولی اڑتیس فیصد کمی کے بعد پینتیس اعشاریہ دو ارب روپے رہی، ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے مجموعی طور پر اٹھارہ اعشاریہ چار ارب روپے ٹیکس ادا کیا۔

ہول سیلرز کی ٹیکس ادائیگی چھ اعشاریہ دو ارب روپے جبکہ ریٹیلرز کی گیارہ اعشاریہ تین ارب روپے رہی.

ذرائع کے مطابق دو سالہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد تنخواہ دار طبقے کا سالانہ ٹیکس حصہ تین سو اکانوے ارب روپے سے بڑھ کر چھ سو انتیس ارب روپے ہو گیا.

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو باون ارب روپے ریلیف دینے اور ٹیکس شرح میں تین فیصد تک کمی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے