اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب حکومت کے اقدامات سے سموگ پر قابو پانے میں مدد ملی، مریم اورنگزیب

09 Oct 2026
09 Oct 2026

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور ایئر کوالٹی انڈیکس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

گلبرگ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ فضائی آلودگی پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ سموگ کی روک تھام کیلئے سائنسی بنیادوں اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں ایئر کوالٹی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، ایئر کوالٹی سیف سٹی سینٹر فضائی آلودگی کی نگرانی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

سینئر صوبائی وزیر کے مطابق فضائی آلودگی کے اسباب کی نشاندہی اور تدارک کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، جبکہ فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام بھی سموگ کے خلاف حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے