اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائیاں، 1094 دکانداروں کو وارننگ نوٹسز

09 Oct 2026
09 Oct 2026

(لاہور نیوز) شاہراہوں اور کمرشل مارکیٹس میں کوڑا پھینکنے اور صفائی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر ستھرا پنجاب لاہور اینٹی لٹرنگ سکواڈ دن اور رات کی شفٹوں میں شہر بھر میں گشت کر رہا ہے۔

شہریار عارف خان کے مطابق گزشتہ سات روز کے دوران 11 ہزار 261 سے زائد ہاٹ سپاٹ مقامات کا معائنہ کیا گیا، جبکہ خلاف ورزیوں پر 1094 سے زائد دکانداروں کو ای چالان سے قبل وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔

انہوں  نے بتایا کہ غیر قانونی ڈمپنگ میں ملوث چار گاڑیاں ضبط کی گئیں اور دو استغاثے بھی درج کیے گئے، جبکہ متعلقہ گاڑیوں پر 10 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے شہریوں سے اپیل کی کہ لاہور کو ویسٹ فری بنانے کیلئے صفائی ٹیموں کا ساتھ دیں اور کوڑا مقررہ مقامات پر پھینکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے