09 Oct 2026
(لاہور نیوز) پرائیویٹ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیشن کے حوالے سے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا گیا، فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول کی ڈیڈلائن میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی۔
15 اکتوبر کے بجائے اب 15 نومبر تک فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کئے جا سکیں گے، ایک ہزار سی سی تک کی کاریں تیاری کی تاریخ سے پانچ سال تک فٹنس سرٹیفکیٹ سے مستثنیٰ ہوں گی۔
1001 سی سی سے 2000 سی سی تک کی کاریں تیاری کی تاریخ سے چھ سال جبکہ 2000 سی سی سے زائد کی کاریں سات سال تک فٹنس سرٹیفکیٹ سے مستثنیٰ ہوں گی۔
استثنیٰ کا نوٹیفکیشن صوبائی موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کے تحت جاری کر دیا گیا، استثنیٰ میں شامل نہ ہونے والی گاڑیوں کو 15 نومبر تک فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہو گا۔
