(لاہور نیوز) شہر میں موسم ابر آلود ہونے کے باعث فضا میں خنکی بڑھنے لگی، آسمان پر وقفے وقفے سے ہلکے بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے اوقات میں بادلوں کی آمد میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ شہر کے بعض مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔
شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہلکی رفتار سے ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔
موسمی صورتحال کے پیش نظر آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت میں بتدریج کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 190 تک پہنچ گیا ہے، جبکہ برکی روڈ اور علامہ اقبال ٹاؤن میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 200 سے تجاوز کر گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عسکری ٹین کے علاقے میں فضائی آلودگی کی سطح نسبتاً کم رہی، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 150 تک ریکارڈ کیا گیا۔
