اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلوسوں اور اجتماعات پر پابندی

24 Nov 2026
24 Nov 2026

(لاہور نیوز) ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں 24 نومبر سے 26 نومبر 2026 تک دفعہ 144 نافذ رہے گی، جس کے تحت عوامی مقامات پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے پابندی کے احکامات جاری کئے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں اور دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے ممکنہ خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور مظاہرے دہشت گردی کا ممکنہ ہدف بن سکتے ہیں، جبکہ عوامی اجتماعات کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے کے خدشے کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بعض عناصر کی سرگرمیوں سے امن عامہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ انسانی جانوں، املاک اور اہم تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے تحت لاہور کی سڑکوں، شاہراہوں، موٹرویز، گلیوں اور کھلے مقامات پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہو گی، اس کے علاوہ جلوسوں، ریلیوں، دھرنوں اور دیگر عوامی اجتماعات کی اجازت نہیں ہو گی، ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد شہر میں امن و امان برقرار رکھنا اور ممکنہ سکیورٹی خطرات سے نمٹنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے