08 Oct 2026
(لاہور نیوز) بجلی صارفین کے لیے بری خبر، اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کےصارفین پر ہوگا، بجلی کی قیمت میں اضافے کی رقم کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین سے اکتوبر کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی۔
اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین پر 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا، نیپرا کے مطابق لائف لائن صارفین پر ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
