اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم کی قیادت میرے لیے اعزاز، قوم کو فتح کا تحفہ دیں گے، صاحبزادہ فرحان.

08 Oct 2026
08 Oct 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ٹی20 کرکٹ اسکواڈ کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت کا موقع ملنا ان کے لیے انتہائی باعثِ فخر ہے اور وہ ہر میچ میں بہترین کارکردگی دکھا کر قوم کو فتح کا تحفہ دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ کپتان کو فرنٹ لائن سے ٹیم کی قیادت کرنا ہوتی ہے اور انہیں پہلی بار قومی ٹیم کی کپتانی کا موقع مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے فخر کا مقام ہے اور وہ اس اعزاز کا بھرپور دفاع کریں گے، جبکہ میدان میں بہترین ممکنہ اسکواڈ اتارا جائے گا۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر دباؤ ضرور ہوتا ہے لیکن اسے سر پر سوار نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ ٹیم شائقین کو مایوس نہیں کرے گی۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ وہ بطور کپتان اور کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے تاکہ قوم کو فتح کا تحفہ دیا جاسکے۔

اسکواڈ کے کمبی نیشن سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاداب خان اور فخر زمان کی شمولیت سے ٹیم مزید مضبوط ہوئی ہے اور ان شاء اللہ سیریز میں کامیابی حاصل کریں گے۔

انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو احسن نواز اور معاذ صداقت جیسے جارحانہ بیٹرز کی ضرورت ہے اور وہ خود بھی اسی انداز میں کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ان کے مطابق قومی ٹیم کا بہترین کمبی نیشن بن چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے