(لاہور نیوز) لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر مہر اکرم عرف کالا پہلوان کی سربراہی میں سول سیکرٹریٹ میں ڈی پی آئی سیکنڈری سکول پنجاب قیصر رشید سے ملاقات کی۔
ملاقات وزیر اعلیٰ کے گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے فروغ کے ویژن کے تحت ہوئی۔ مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے قیصر رشید کو پہلوانی کے فروغ اور اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ریسلنگ ایسوسی ایشن کی ٹیم مختلف سکولوں میں جا کر نوجوانوں کو فن پہلوانی اور کھیلوں کی اہمیت سے آگاہ کرے گی جبکہ کالا پہلوان سکولوں میں بچوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے لیکچرز دیں گے، جبکہ ان کی ٹیم مختلف سکولوں میں ریسلنگ کی کوچنگ بھی کرے گی۔
ملاقات میں ایڈیشنل ڈی پی آئی سیکنڈری سکول فاروق احمد کے علاوہ طاہر ببا، حسن پہلوان، ہیرا بلوچ پہلوان اور ماما پہلوان بھی موجود تھے۔
