اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی ،لاہور میں رواں سال 1,027 افراد گرفتار

09 Oct 2026
09 Oct 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کی پولیس نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے رواں سال اب تک 1,027 افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں 929 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی ہے کہ جمعۃ المبارک کے موقع پر لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر قانون حرکت میں آئے گا۔ لاہور پولیس امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے