اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹولنٹن مارکیٹ: 1235 کلو مردہ مرغیاں پکڑنے پر فوڈ اتھارٹی ٹیم پر حملہ،6 افسران زخمی

08 Oct 2026
08 Oct 2026

(لاہور نیوز) ٹولنٹن مارکیٹ میں 1235 کلو مردہ مرغیاں برآمد ہونے پر انہیں تلف کروانے کی کارروائی کے دوران دکانداروں نے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ کر دیا، حملے میں 6 فوڈ سیفٹی افسران شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے ٹولنٹن مارکیٹ میں مرغیوں کے گوشت کی چیکنگ کے دوران 1235 کلو مردہ مرغیاں برآمد کیں۔ مردہ مرغیوں کو تلف کروانے کی کارروائی کے دوران مشتعل دکانداروں نے ٹیم سے ہاتھا پائی کی اور اینٹوں سے وار کیے۔ حملہ آوروں نے فوڈ سیفٹی افسران کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں جبکہ ٹیم کے موبائل فونز بھی چھین لیے گئے۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردہ مرغیاں برآمد ہونے پر 2 دکانیں بند کر دی گئیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمد نے کہا کہ تمام کارروائیاں قانون، شواہد اور مقررہ ایس او پیز کے تحت باضابطہ طور پر کی جاتی ہیں۔ کارروائیوں کا بنیادی مقصد عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں علی الصبح سے رات گئے تک گوشت کی نگرانی کی جاتی ہے، جبکہ سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس مارکیٹ میں مرغیوں کی مسلسل چیکنگ کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے