اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چوری کے شبہ میں رکشہ ڈرائیور پر تشدد، 5 ملزمان گرفتار

08 Oct 2026
08 Oct 2026

(لاہور نیوز) گوالمنڈی میں چوری کے شبہ پر غریب رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 5 نامزد ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی، گوالمنڈی پولیس نے اطلاع ملتے ہی واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 400 روپے کی بکنگ پر آنے والے رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا، رکشہ ڈرائیور توڑے لوڈ کر رہا تھا کہ ملزمان نے اسے رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کیا۔ شہری کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی موجود ہیں۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ شہریوں پر تشدد اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے