جرم وانصاف
ٹریفک سگنلز کی باربار خلاف ورزی پر ڈرائیور کو بھاری جرمانہ، ویگن تھانے میں بند
08 Oct 2026
08 Oct 2026
(لاہور نیوز) رائیونڈ کے علاقہ میں 54 بار ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کرنے والی ویگن کو پکڑ کر ٹریفک وارڈنز نے تھانے میں بند کروا دیا۔
سیکٹر انچارج شفیع گجر نے ویگن کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکا، ون ایپ میں ای چلان چیک کئے گئے تو معلوم ہوا کہ 54 بار ٹریفک کی خلاف خلاف ورزیاں کی گئی جس پر ویگن ڈرائیور کو 02 لاکھ 85 ہزار جرمانہ عائد، گاڑی کو تھانے میں بند کروا دیا گیا۔
منعظم ٹریفک کے حصول کےلئے ای چالان و ڈیجیٹل چالان نادہندگان کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، لاہور ٹریفک پولیس کی طرف ای چالان نادہندہ سرکاری محکموں کو کلیئرنس کےلئے مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا۔
