اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، تین ملزمان گرفتار

08 Oct 2026
08 Oct 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر شہر بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 150 پتنگیں اور ممنوعہ کیمیکل ڈور کی 19 چرخیاں برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان پابندی کے باوجود پتنگوں کی سپلائی میں ملوث تھے۔ ایس ایچ او مصری شاہ کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اسد، احسان اور وقار کو گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پتنگوں کی ترسیل کے لیے موٹر سائیکل اور کاٹن کے ڈبوں کا استعمال کرتے تھے، جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ فروشی بھی کرتے تھے۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پتنگ فروشی کے خلاف کارروائی پر ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے مصری شاہ پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے