اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عامر سہیل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ، نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی کے پروگرامز کا جائزہ

08 Oct 2026
08 Oct 2026

(لاہور نیوز) سابق ٹیسٹ کپتان عامر سہیل نے پی سی بی کی دعوت پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔

عامر سہیل کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 پروگرامز، ایتھلیٹ مینجمنٹ سسٹم اور کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کے جدید طریقۂ کار پر بریفنگ دی۔ سابق کپتان نے اکیڈمی میں دستیاب جدید سہولیات اور زیر تعمیر بائیو مکینکس لیب کا بھی معائنہ کیا۔

عامر سہیل نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے مطلوبہ سہولیات اب دستیاب ہیں اور پی سی بی کی جانب سے جدید سہولیات اور کھلاڑیوں کی ترقی پر سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔ انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کرکٹ کی بہتری کے لیے وسائل فراہم کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ بنیادی ڈھانچے پر ہونے والی سرمایہ کاری کے نتائج کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بھی نظر آنے چاہئیں، جبکہ تربیت پر مامور افراد کا اپنے شعبوں میں ماہر ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے بائیو مکینکس لیب کو کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیاں دور کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے میں معاون قرار دیا۔

عامر سہیل نے نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے مرتب کیے گئے پروگرامز کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی مضبوط بنیاد کے لیے کلب اور سکول کرکٹ پر مسلسل توجہ ضروری ہے۔ انہوں نے پی سی بی کے سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز کو مثبت قدم قرار دیا اور زور دیا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے سکولوں میں سال بھر کرکٹ سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے