اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان انڈر 19 کے سابق کپتان حسن خان امریکی سکواڈ میں شامل

08 Oct 2026
08 Oct 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان انڈر 19 کے سابق کپتان حسن خان کو متحدہ عرب امارات اور نمیبیا کے خلاف جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کی سہ فریقی سیریز کیلئے امریکی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2018 انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کرنے کے بعد یہ حسن خان کا پہلا بین الاقوامی موقع ہوگا، اس ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی اور موسیٰ خان بھی شامل تھے جو بعد میں پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کھیلے۔

کراچی میں پیدا ہونے والے حسن خان نے 2017 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ پی ایس ایل سے کرکٹ میں قدم رکھا، بعد ازاں امریکا منتقل ہوگئے اور میجر لیگ کرکٹ میں سان فرانسسکو یونیکورنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی۔

گزشتہ تین ایم ایل سی سیزنز میں حسن خان نے 32 میچز میں 609 رنز بنائے جبکہ 24 وکٹیں بھی حاصل کیں، وہ بگ بیش لیگ اور کیریبین پریمئر لیگ سمیت مختلف فرنچائز لیگز میں بھی کھیل چکے ہیں۔

حسن خان نے 2026 میں حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے پی ایس ایل میں بھی واپسی کی اور ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 8 اننگز میں 139 رنز بنانے کے ساتھ 6 وکٹیں حاصل کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے