اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی

07 Oct 2026
07 Oct 2026

( نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عمان کے وزیر برائے ہاؤسنگ و اربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی نے ملاقات کی، جس میں ہاؤسنگ اور اربن پلاننگ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمانی وزیر نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور ان کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور انہیں ایو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پنجاب کے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے کی پذیرائی پر شکریہ ادا کیا اور عمانی وفد کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ”اپنا کھیت، اپنا روزگار“، ”اپنی زمین، اپنا گھر“ اور ”اپنی چھت، محفوظ چھت“ منصوبوں کی تفصیلات بھی بتائیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ صرف 18 ماہ میں ”اپنی چھت، اپنا گھر“ کے تحت گھر بنانے کے لیے 2 لاکھ سے زائد افراد کو قرضوں کا اجرا غیرمعمولی امر ہے۔ ان کے مطابق منصوبے کے لیے 260 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری ہو چکے ہیں اور اقساط کی وصولی بھی شروع ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ”اپنی چھت، اپنا گھر“ کے تحت سوا لاکھ سے زائد خاندان اپنے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت پروگرام کی انفرادیت ہے اور کسی سفارش کی ضرورت نہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ ”اپنی چھت، اپنا گھر“ کے تحت 10 لاکھ گھر بنانا چاہتی ہیں، تاہم معاشی رکاوٹیں حائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال میں کم آمدن والے لوگوں کے لیے 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کریں گے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق منصوبے میں صرف 14 ہزار روپے کی آسان قسط کی وجہ سے ریکوری ریٹ 99 فیصد سے زیادہ ہے۔ پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت صوبہ بھر کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے، جس کی مدد سے گھروں کی ضرورت کا تعین کیا جاتا ہے۔

عمانی وزیر ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی نے کہا کہ عمان میں مقیم پاکستانیوں کی بہت بڑی کمیونٹی قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمان ہر پاکستانی کی طرح وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے لیے بھی دوسرے گھر کی مانند ہے۔

ڈاکٹر خلفان نے بتایا کہ عمان میں ہاؤسنگ لون کے دو ماڈل ہیں اور ایک ہزار ڈالر سے کم آمدن پر ہاؤسنگ گرانٹ دی جاتی ہے۔ ان کے مطابق عمان ہاؤسنگ بینک کے ذریعے قرضے دیے جاتے ہیں، تاہم ”اپنی چھت، اپنا گھر“ بلاسود ہونے کی وجہ سے زیادہ بہتر منصوبہ ہے۔

عمانی وزیر نے بتایا کہ عمان میں ہاؤسنگ اور اربن ڈویلپمنٹ کے دو مختلف ڈیپارٹمنٹ کام کر رہے ہیں۔ مسقط میں نمو پذیر رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے لیے مربوط منصوبہ بندی اور پائیدار حکمت عملی کے تحت اربن پلاننگ پر توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کمیونٹی اور سیکٹر کی ضروریات کے پیش نظر اقتصادی اور ماحولیاتی منصوبہ بندی کے تحت اربن ڈویلپمنٹ کی جا رہی ہے، جبکہ عمان میں مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سمارٹ ہاؤسنگ پر توجہ دی جا رہی ہے۔

عمانی وزیر کے مطابق پاکستانی کمپنیاں مسقط کے رئیل سٹیٹ کاروبار میں قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے