اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 23 ہزار سے زائد مارکیٹ انسپکشنز

07 Oct 2026
07 Oct 2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے شہر بھر میں مجموعی طور پر 23 ہزار 656 مارکیٹ انسپکشنز کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 3 ہزار 242 مقامات پر گراں فروشی سامنے آئی، جس پر مجموعی طور پر 50 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں 7 ہزار 925 انسپکشنز کی گئیں، جن کے دوران 230 چالان اور 5 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی جانب سے بھی 15 ہزار 735 انسپکشنز مکمل کی گئیں۔

پیرا نے کارروائیوں کے دوران 821 چالان کئے اور 9 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز نے 793 انسپکشنز کے دوران گراں فروشوں پر 4 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے تمام مارکیٹوں اور سٹورز میں سرکاری ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پھل، سبزی اور چکن کے مقررہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رکھنے، جبکہ سبزی و پھل منڈیوں میں بولی کے عمل کی روزانہ کی بنیاد پر خود نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی اور شہریوں کے حقوق کا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے