اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کیلئے ٹیکس ریٹرن کا نیا آن لائن نظام متعارف

07 Oct 2026
07 Oct 2026

(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کیلئے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا نیا آن لائن نظام متعارف کرا دیا۔

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ٹیکس ریٹرنز اب آئرس (IRIS) سسٹم کے ذریعے آن لائن جمع کرائے جائیں گے، جبکہ جہاز سے متعلق معلومات پاکستان سنگل ونڈو کے ذریعے خودکار طور پر آئرس سسٹم میں منتقل ہوں گی، جس سے شپنگ ایجنٹس کو دستی کاغذی کارروائی سے نجات ملے گی۔

نئے نظام کے تحت جہاز کا نام، آمد و روانگی کا وقت، ایجنٹ کا این ٹی این، کرایے اور دیگر آمدن کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہو گا، ٹیکس کا چالان بھی آن لائن تیار ہو گا اور رقم جمع ہونے کے بعد ہی ریٹرن مکمل تصور کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر ریٹرن جمع کرانے کیلئے مزید وقت درکار ہو تو جہاز کی روانگی سے قبل درخواست دینا ہو گی، ایف بی آر  نے سات دن میں رائے مانگ لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے