اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ، سرکاری نرخ پر دستیابی نایاب

06 Oct 2026
06 Oct 2026

(لاہور نیوز) ایل پی جی مافیا کی مبینہ من مانی کے باعث صارفین کو سرکاری نرخ پر گیس کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اوگرا کی جانب سے رواں ماہ ایل پی جی کی قیمت میں 21 روپے فی کلو اضافہ کرکے سرکاری نرخ 279 روپے 34 پیسے فی کلو مقرر کیا گیا، تاہم مارکیٹ میں ایل پی جی 480 سے 520 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ خودساختہ اضافے کے باعث ایل پی جی خریدنا غریب صارفین کیلئے مشکل ہو گیا ہے، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے چند روز چھوٹی دکانوں کے خلاف کارروائی کے بعد خاموش ہو جاتے ہیں، جبکہ بڑے ڈیلرز اور مبینہ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی نظر نہیں آتی۔

شہریوں  نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں پر مؤثر نگرانی کی جائے اور سرکاری نرخ سے زائد پر فروخت کرنے والوں کے خلاف مستقل کارروائی کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے