اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور میں گندم کا ریٹ 4 ہزار 750 روپے فی من تک پہنچ گیا، روٹی بھی مہنگی

06 Oct 2026
06 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں سرکاری نرخ کے برعکس گندم، آٹا اور روٹی کی مہنگی فروخت جاری، شہریوں کی جیبوں پر روزانہ لاکھوں روپے کا اضافی بوجھ پڑنے لگا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں سرکاری گندم کا نرخ 3 ہزار 800 روپے فی من مقرر ہے، تاہم لاہور سمیت متعدد اضلاع میں گندم 950 روپے تک اضافی قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے۔ لاہور میں گندم کا ریٹ 4 ہزار 750 روپے فی من جبکہ رحیم یار خان میں 4 ہزار 700 روپے فی من تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں گندم 4 ہزار 800 روپے، پشاور میں 4 ہزار 850 روپے جبکہ کراچی میں 4 ہزار 900 روپے فی من کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔

لاہور میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1 ہزار 130 روپے میں فروخت جاری ہے، جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا لاہور سمیت متعدد شہروں میں نایاب ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 15 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 125 روپے میں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

دوسری جانب سادہ روٹی کی مقررہ قیمت 14 روپے کے بجائے مختلف مقامات پر 20 سے 25 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم، آٹا اور روٹی کی قیمتیں ازخود بڑھنے کے باعث شہریوں کو روزانہ گراں فروشی کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیرا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشی کے خلاف مؤثر کارروائی کے دعوے تو کیے جا رہے ہیں، تاہم عملی طور پر صورتحال پر قابو پانے کے لیے خاطر خواہ کارروائی نظر نہیں آ رہی۔

دوسری جانب ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کی گرائنڈنگ کے بعد 10 کلو کے 2 لاکھ 39 ہزار 668 آٹے کے بیگز مارکیٹ میں فراہم کیے گئے ہیں۔

ان کے مطابق گندم سے 10 کلو کے 3 لاکھ 59 ہزار 913 اور 20 کلو کے 1 لاکھ 30 ہزار 252 تھیلے مارکیٹ میں سپلائی کیے گئے ہیں۔

ڈی جی فوڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں تمام فلور ملز معمول کے مطابق فعال ہیں اور آٹے کی پسائی مسلسل جاری ہے، حکومت پنجاب کی جانب سے آٹے کی بلا تعطل فراہمی اور سپلائی چین کی نگرانی جاری ہے۔

امجد حفیظ کے مطابق صوبے میں آٹے کی سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دی جائے گی جبکہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف متعلقہ ادارے متحرک ہیں اور قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔

تاہم مارکیٹ میں گندم، آٹا اور روٹی کے نرخوں میں مبینہ اضافے نے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور انتظامیہ کی نگرانی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے