اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

تین ماہ میں پٹرول 82 ، ڈیزل 76 روپے فی لیٹرمہنگا، ٹرانسپورٹ کرائے بھی برداشت سے باہر

06 Oct 2026
06 Oct 2026

(لاہور نیوز) گزشتہ تین ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور مال برداری کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق تین ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت 310.71 روپے سے بڑھ کر 392.76 روپے فی لیٹر ہوگئی، یوں پٹرول کی قیمت میں تقریباً 82 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔ اسی عرصے میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 323.30 روپے سے بڑھ کر 399.64 روپے فی لیٹر ہوگئی، یعنی ڈیزل تقریباً 76 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

یکم جولائی سے 11 ستمبر کے دوران پٹرول کی قیمت میں تقریباً 72 روپے، یعنی 24 فیصد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 87 روپے، یعنی 28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیلی پرائس اپ ڈیٹ کا نظام شروع ہونے کے بعد پٹرول 73.04 روپے اور ڈیزل 86.32 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

15 ستمبر کو پٹرول کی قیمت 384.34 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 415.83 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر رہی۔ حکومت نے 17 جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کے لیے ڈیلی پرائس میکانزم نافذ کیا، جس کے تحت اوگرا روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کر رہا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات ٹرانسپورٹ سیکٹر پر بھی نمایاں ہوئے ہیں۔ لوکل پبلک ٹرانسپورٹ کا کم سے کم اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ 50 سے بڑھ کر 60 روپے ہوگیا، جبکہ انٹر سٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ لانگ روٹ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 12 فیصد تک جبکہ انٹرا سٹی کرایوں میں 5 سے 20 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی فریٹ چارجز میں 15 فیصد اضافہ کردیا ہے، جبکہ پشاور سے راولپنڈی، لاہور اور کراچی جانے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 100 سے 2500 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

مختلف روٹس پر کرایوں میں اضافے کی صورتحال کے مطابق لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 2600 سے بڑھ کر 3000 روپے، لاہور سے پشاور 2890 سے بڑھ کر 3500 روپے، لاہور سے سرگودھا 1300 سے بڑھ کر 1550 روپے، لاہور سے فیصل آباد 1200 سے بڑھ کر 1350 روپے جبکہ لاہور سے کراچی کا کرایہ 8000 سے بڑھ کر 8600 روپے ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ اسکول، کالج اور دفاتر کی پک اینڈ ڈراپ سروسز کے ماہانہ کرایوں میں بھی 500 سے 1000 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے