06 Oct 2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے نئے نرخ جاری کر دیئے گئے، جس کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ کرتے ہوئے اسے 505 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ صافی گوشت 600 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، فارم گیٹ ریٹ 320 روپے، ہول سیل 334 روپے جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 348 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت برقرار ہے، انڈے 264 روپے فی درجن جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔
