اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ملازمین کے لیے نئے سروس رولز تیار

05 Oct 2026
05 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ملازمین کے لیے نئے سروس رولز تیار کرلیے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے مجوزہ قواعد کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے دی۔

دستاویزات کے مطابق نئے سروس رولز کے تحت پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اعلیٰ عہدوں پر ماہرین کو مارکیٹ کی بنیاد پر یکمشت معاوضے کے پیکیج پر بھرتی کیا جاسکے گا، نئے قواعد میں ملازمین کی بھرتی، شرائطِ ملازمت اور مختلف شعبوں کی تنظیمِ نو سے متعلق امور شامل ہیں۔

مجوزہ قواعد کے تحت اتھارٹی کے آڈٹ، فنانس، انفورسمنٹ، پالیسی اور انتظامی شعبوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ بنیادی پے اسکیل پر کم از کم 3 سال ملازمت مکمل کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل ہونے کا اہل قرار دیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق کنٹریکٹ ملازمین کو جانچ کمیٹی کی سفارش پر مستقل کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے تاہم یکمشت تنخواہ کے پیکیج پر بھرتی ہونے والے ملازمین مستقل ہونے کے اہل نہیں ہوں گے۔

محکمہ قانون  نے بھی پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مجوزہ سروس رولز کی منظوری دے دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے