اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرکاری قرضوں میں 10 سال کے دوران 340 فیصد کے تاریخی اضافے کا انکشاف

05 Oct 2026
05 Oct 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کے سرکاری قرضوں میں 10سال کے دوران 340 فیصد کے تاریخی اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کی رپورٹ میں قرضوں میں اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں، گزشتہ 10 سال میں سرکاری قرضے میں 67 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سرکاری قرضوں کا حجم 86 ہزار 700 ارب روپے پر پہنچ گیا جبکہ جون 2016 تک سرکاری قرضے 19 ہزار 700 ارب روپے تھے۔ 

وفاقی وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جون 2026 تک سرکاری قرضوں کا حجم 86ہزار 700 ارب روپے رہا جس میں مقامی 59 ہزار 400 ارب اور غیر ملکی سرکاری قرضہ 27 ہزار 300 ارب روپے تھا جبکہ جون 2016 تک سرکاری قرضہ 19 ہزار 700 ارب روپے تھا جس میں مقامی 13 ہزار 600 ارب اور غیر ملکی سرکاری قرضہ 6 ہزار 100 ارب روپے تھا۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ جون 2017 تک مجموعی سرکاری قرضہ 21 ہزار 400 ارب روپے اور جون 2018 تک سرکاری قرضہ بڑھ کر 24 ہزار 900 ارب روپے ہوگیا تھا۔

اسی طرح جون 2019 تک مجموعی سرکاری قرضے کا حجم 32 ہزار 700 ارب روپے اور جون 2020 تک سرکاری قرضہ 36 ہزار 400 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ جون 2021 تک سرکاری قرضہ بڑھ کر 39 ہزار 900 ارب روپے ہوگیا تھا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے