(ویب ڈیسک)پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی عمر 70 برس ہے۔
ایک حالیہ ایونٹ میں اداکارہ نے اپنی عمر نہ چھپانے کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا کہ وہ تو سب کو فخر کے ساتھ بتاتی ہیں کہ وہ زندگی کی 70 بہاریں دیکھ چکی ہیں، انہیں عمر بتانے میں کچھی کوئی عار محسوس نہیں ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی عمر کبھی نہیں چھپائی، مجھے ایک بار کسی نے کہا تم کیوں اپنی عمر بتا دیتی ہو جس پر میں نے کہا میری کون سی فلمیں چلتی ہیں جو میں عمر چھپاتی پھروں۔
بشریٰ انصاری نے کہا میں تو یہ ہی کہتی ہوں کہ ہوگئی میں 70 برس کی، لگ نہیں رہی تو یہ اچھی بات ہے، اگر آپ 70 کے ہوتے ہوئے 50 کے لگ رہے ہیں تو یہ تو اچھی بات ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا میں نے ہمیشہ سے کم وزن کے ساتھ زندگی گزاری ہے، اور چونکہ میرا تعلق پنجاب سے تھا تو ہر کوئی مجھے کہتا تھا پتلی اور کمزور ہوں لیکن اب مجھے اس کا فائدہ ہورہا ہے۔
