اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سرکاری حج اسکیم؛ دوسری قسط کی وصولی رات 12 بجے سے شروع ہوگی

04 Oct 2026
04 Oct 2026

(ویب ڈیسک)وفاقی وزارت مذہبی امور کے زیرانتظام سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری عازمین حج دوسری قسط 5 سے 20 اکتوبر تک جمع کرا سکیں گے، دوسری قسط کی ادائیگی بھی پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل حج پورٹل سے ہوگی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ حج پیکیج تبدیل کرنے کی سہولت آج رات 12 بجے بند کردی جائے گی، پیکیج ترمیم کے خواہش مند عازمین حج آج رات 12 بجے سے پہلے کارروائی مکمل کرلیں، دوسری قسط جمع کرانے سے پہلے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپ لوڈ ہوگا جبکہ دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

سرکاری حج اسکیم کے حوالے سے مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہوگی، درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں جمع شدہ واجبات اکاؤنٹ واپس کر دیے جائیں گے.

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے