اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رواں سال پنجاب پولیس فورس کی ویلفیئر پر ایک ارب 52سے زائد رقم خرچ

04 Oct 2026
04 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس فورس اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان پولیس کے مطابق رواں سال پولیس فورس کی ویلفیئر پر ایک ارب 52 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپس کی مد میں 43 کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائد جاری کیے گئے، ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 42 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد فراہم کیے گئے۔

علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کے لیے 24 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد، ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 23 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی، پولیس ملازمین کی فیملیز کو گزارہ الاؤنس کی مد میں 12 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد جبکہ تدفین کے اخراجات کی مد میں اہلخانہ کو 4 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد فراہم کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق پولیس فورس کو فوری مالی امداد کی مد میں بھی ایک کروڑ 7 لاکھ روپے سے زائد دیے گئے، آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پولیس ویلفیئر فنڈ سے حاصل ہونے والی آمدن کے ذریعے ملازمین کی مشکلات کے ازالے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے