اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ

04 Oct 2026
04 Oct 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اپنی پالیسی کے بارے میں واضح فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے یا افغانستان کے ساتھ۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنی دوغلی پالیسی ترک کرنے کو تیار نہیں، پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، یوٹرن لے کر اس پر فخر کرتے ہیں اور کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ، ان کے مطابق سہولیات پاکستان سے حاصل کی جاتی ہیں لیکن ہمدردیاں دہشتگردوں کے ساتھ ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس جو کچھ ہے، وہ پاکستان نے دیا ہے، لیکن اس کے باوجود ان کا مؤقف افغانستان کے حق میں نظر آتا ہے کہ ملکی مفاد کے معاملے پر واضح اور دوٹوک پوزیشن اختیار کرنا ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ جس پالیسی کی بات کرتے ہیں یہ دہشتگردوں کو کور دینے کے مترادف ہے، بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان خیبر پختونخوا میں امن و امان اور انسداد دہشتگردی سمیت مختلف امور پر اختلافات برقرار ہیں۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو انسداد دہشتگردی کے لیے 700 ارب روپے مل چکے ہیں، اس کے باوجود دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کی کوئی خواہش نظر نہیں آتی، ان کے مطابق صوبائی حکومت دہشتگردوں کو تحفظ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

عطا تارڈ نے کہا کہ پی ٹی آئی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی بی ٹیم اور افغان طالبان (ٹی ٹی اے) کی سی ٹیم ہے، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی پھیلانے کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

اُن کا مزیدکہنا تھا کہ حکومت کسی کو بھی ملک میں امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی، خیبرپختونخوا کے عوام کی جان و مال کا تحفظ اور دہشتگردی کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے