04 Oct 2026
(لاہور نیوز) شہر لاہور کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ رواں دنوں شہر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان میں آٹھویں نمبر پر ہے، جبکہ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 174 ریکارڈ کی گئی ہے۔
شاہدرہ کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 414، پنجاب یونیورسٹی کے اطراف 215 جبکہ جوہر ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 195 ریکارڈ کیا گیا۔
