اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مذاکرات شروع ہونا بڑی کامیابی، سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے: فواد چودھری

03 Oct 2026
03 Oct 2026

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم تو پہلے دن سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، مذاکرات شروع ہونا بڑی کامیابی ہے۔

 

دنیا نیوز کے پروگرام ’’بات نکلے گی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مشکلات آئیں گی لیکن مذاکرات کو جاری رہنا چاہیے، بہت بڑا طبقہ ہے جو نہیں چاہتا مذاکرات ہوں، مذاکرات کا سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میری رائے ہے بانی سے موجودہ قیادت کے بجائے سینئرز کی ملاقات کرائی جائے، بانی سے وہ لوگ ملاقات کریں جو ان سے فرینک ہوں۔

فواد چودھری نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کاؤنٹر آرگومنٹ نہیں کرسکیں گے، حکومت میں بھی دو گروپ ہیں، حکومت کا ایک گروپ مذاکرات جبکہ دوسرا نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کا رول بڑا پازیٹو ہے، مذاکرات کے حوالے سے بھی محسن نقوی نے بڑا رول ادا کیا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ماحول بنایا جائے، پہلے ورکرز کی رہائی اور اڈیالہ کے قیدیوں کو علاج کی سہولت دی جائے، اس اقدام سے ماحول بہتر ہوجائے گا۔

فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے، پی ٹی آئی کو مذاکرات کو آگے لے کر چلنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے