اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بیوروکریسی میں 8 افسران کے تقرر و تبادلے

02 Oct 2026
02 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بیوروکریسی میں 8 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سید محمد مسعود نعمان کو سیکرٹری عملدرآمد ٹو وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کردیا گیا، وہ اس سے قبل سیکرٹری انہانسنگ ڈلیوری اینڈ گورنمنٹ ایفیشنسی ونگ، ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات تھے۔

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کا تبادلہ کردیا گیا، عبدالرزاق کو سپیشل سیکرٹری وزیراعلیٰ آفس پنجاب تعینات کردیا گیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلیٰ آفس حسین بہادر علی شاہ کو ڈپٹی کمشنر حافظ آباد تعینات کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان محمد عثمان خالد کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ آبپاشی پنجاب تعینات کردیا گیا، جبکہ ان سے ڈی جی ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان تعینات کردیا گیا، جبکہ انہیں ڈی جی ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔

چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد جواد حیدر شاہ کو ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو تعینات کردیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بھکر رائے ذوالفقار علی کو تبدیل کرکے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ڈپٹی چیف آفیسر ہیڈکوارٹرز محمد جمیل کا بھی تبادلہ کردیا گیا، محمد جمیل کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بھکر تعینات کردیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے