اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایل پی جی مافیا بے لگام، 450 سے 500 روپے فی کلو میں فروخت

29 Sep 2026
29 Sep 2026

(لاہور نیوز) لاہور سمیت مختلف شہروں میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) مقررہ سرکاری نرخ پر دستیاب نہ ہونے کے باعث صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔

اوگرا کی جانب سے رواں ماہ ایل پی جی کی قیمت 258 روپے 65 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم لاہور کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 450 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کے ساتھ رکشہ ڈرائیورز، ہوٹل مالکان، ٹھیلے اور تندور چلانے والے افراد بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل اضافے سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے، کئی علاقوں میں گھروں کو پائپ لائن کے ذریعے گیس کی مناسب فراہمی نہ ہونے کے باعث انہیں مجبوری میں ایل پی جی خریدنا پڑتی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے باعث غریب اور متوسط طبقے کیلئے روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے مقررہ نرخ پر ایل پی جی کی دستیابی یقینی بنائیں اور زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے