28 Sep 2026
(لاہور نیوز) اسلام پورہ کے علاقے میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 35 سالہ موٹرسائیکل سوار غلام مصطفیٰ زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس کے مطابق غلام مصطفیٰ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پتنگ کی ڈور اس کے گلے پر پھر گئی، جس کے باعث وہ زخمی ہو گیا۔
واقعے کے بعد اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی میں ملوث دو ملزمان چاند اور عثمان کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ممنوعہ کیمیکل ڈور اور پتنگیں برآمد ہوئی ہیں۔
ایس پی سٹی کے مطابق زخمی کے بھائی کی مدعیت میں اسلام پورہ پولیس نے اقدام قتل اور کائیٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور ممنوعہ ڈور کے استعمال کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
