اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کورونا، انفلوئنزا اور فلو وائرس کی گردش، شہریوں میں سانس کی بیماریوں کی علامات

24 Sep 2026
24 Sep 2026

(لاہور نیوز) کورونا کے مختلف ویرینٹس، انفلوئنزا اور فلو وائرس کی گردش کے باعث شہریوں میں فلو اور چیسٹ انفیکشن جیسی علامات کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں۔

ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (آئی پی ایچ) پروفیسر سائرہ افضل کے مطابق کورونا اور فلو کی علامات میں مماثلت پائی جاتی ہے، اس لئے صرف علامات کی بنیاد پر حتمی تشخیص مشکل ہے، فلو جیسی علامات والے بعض مریضوں میں کورونا کی تشخیص کیلئے ریپڈ ٹیسٹنگ بھی کی جا رہی ہے، جس میں کورونا کے مثبت کیسز سامنے آنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

پروفیسر سائرہ افضل نے کہا کہ کورونا کے موجودہ مختلف ویرینٹس پہلے کے مقابلے میں کم شدت والے ہو سکتے ہیں، تاہم علامات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے، ان کے مطابق کورونا اور فلو دونوں سانس کی بیماریوں سے متعلق علامات پیدا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ فلو جیسی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں خود تشخیص کرنے کے بجائے ڈاکٹر سے رجوع کریں، فلو سے بچاؤ کیلئے موسمی انفلوئنزا ویکسین لگوانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، جو بیماری کی شدت اور پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ہو سکتی ہے۔

ڈین آئی پی ایچ نے بزرگ افراد، حاملہ خواتین اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو فلو اور کورونا سے بچاؤ کیلئے خصوصی احتیاط کی ہدایت کی ہے، شہریوں کو رش والی جگہوں پر احتیاط برتنے، ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھنے اور بیمار ہونے کی صورت میں دوسروں سے مناسب فاصلہ رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے