24 Sep 2026
(لاہور نیوز) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دو روزہ انتخابات کا آج دوسرا اور آخری مرحلہ ہے، جہاں ایسوسی ایٹ کلاس کی نشستوں کے لیے 19 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔
گزشتہ روز ہونے والے کارپوریٹ کلاس کے انتخابات میں ویژن الائنس نے میدان مار لیا۔ کارپوریٹ کلاس کی ایگزیکٹو کمیٹی کی 15 نشستوں میں سے ویژن الائنس کے 13 جبکہ پی پی بی الائنس کے 2 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
ویژن الائنس کے صدارتی امیدوار علی ہسام 1700 ووٹ حاصل کرکے سرفہرست رہے، جبکہ شیخ محمد ابراہیم 1638 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔
کارپوریٹ کلاس میں ویژن الائنس کی کامیابی کے بعد آج تمام نظریں ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابی معرکے اور حتمی نتائج پر مرکوز ہیں۔
