اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لیسکو کی ایم اینڈ ٹی ایسٹ ٹیموں کی کارروائیاں

23 Sep 2026
23 Sep 2026

(لاہور نیوز) لیسکو کی ایم اینڈ ٹی ایسٹ ٹیموں نے بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران 209 کیسز کا سراغ لگا لیا۔

ترجمان کے مطابق ایم اینڈ ٹی ایسٹ ٹیموں  نے 190 سافٹ ویئر بریچ اور 19 لوڈ پروفائل بریک کے کیسز پکڑے ہیں۔

ریجنل مینیجر ایم اینڈ ٹی ایسٹ اصغر سکھیرا کی نگرانی میں مختلف سرکلز میں کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران ساؤتھ سرکل میں 79، قصور سرکل میں 78، ایسٹرن سرکل میں 50 جبکہ اوکاڑہ سرکل میں 2 کیسز سامنے آئے۔

حکام کے مطابق سافٹ ویئر بریچ کے کیسز میں غیر مجاز رسائی، سسٹم بائی پاس اور میٹر یا بلنگ ڈیٹا میں ردوبدل شامل ہے جبکہ لوڈ پروفائل بریک کے کیسز میں غیر معمولی لوڈ پیٹرن اور ریکارڈ شدہ و حقیقی لوڈ میں عدم مطابقت جیسے معاملات سامنے آئے ہیں۔

سی ای او لیسکو کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ڈیٹا اینالیٹکس کا مؤثر استعمال جاری رکھا جائے گا، بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے