اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب میں ایک سال کے دوران 35 ہزار نئے کاروبار ٹیکس نیٹ میں شامل

23 Sep 2026
23 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبہ بھر میں نئے کاروباروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک سال کے دوران 35 ہزار نئے کاروباروں کی رجسٹریشن مکمل کر لی۔

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت صوبہ بھر میں کاروباری رجسٹریشن اور ٹیکس نیٹ کے اہداف سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنانے اور کاروباری سرگرمیوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین پی آر اے نے ہدایت کی کہ کاروباروں کی رجسٹریشن کے ساتھ ٹیکس ریٹرنز میں شفافیت بھی یقینی بنائی جائے، ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے کاروباری سرگرمیوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

معظم اقبال سپرا کے مطابق ماہانہ 5 لاکھ روپے تک سیلز حجم رکھنے والے کاروباروں کا پی آر اے کے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک ہونا لازم ہے، الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم سے کاروباری لین دین اور ٹیکس ادائیگی میں شفافیت مزید بہتر ہو گی۔

چیئرمین پی آر اے نے ہدایت کی کہ رجسٹرڈ کاروباروں کے ٹیکس ریٹرنز اور انوائسز کی مرکزی مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے، ان کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ سے ریکارڈ میں جعلسازی کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

معظم اقبال سپرا  نے کہا کہ بزنس رجسٹریشن کا مقصد صرف رجسٹرڈ کاروباروں کی تعداد میں اضافہ نہیں بلکہ ٹیکس نظام میں شفافیت اور ڈیجیٹل اکانومی کا فروغ ہے، انہوں نے تمام کمشنرز کو ہدایت کی کہ کاروباری افراد کو ٹیکس قوانین اور ریٹرن فائلنگ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے خصوصی سیشنز کا انعقاد کیا جائے۔

چیئرمین پی آر اے کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ٹیکس دہندگان کیلئے آسان، شفاف اور جدید ڈیجیٹل نظام کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے