اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور چیمبر کے سالانہ انتخابات، کارپوریٹ کلاس کی 15 نشستوں پر آج پولنگ

23 Sep 2026
23 Sep 2026

(لاہور نیوز) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج کارپوریٹ کلاس کی 15 نشستوں پر پولنگ ہوگی، انتخابی عمل کے لیے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

کارپوریٹ کلاس کے 5 ہزار 496 ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے، پولنگ صبح 9 بجے شروع ہو کر شام 8 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

لاہور چیمبر کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ 24 ستمبر کو ہوگا، جس میں ایسوسی ایٹ کلاس کے ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ ایسوسی ایٹ کلاس میں 19 ہزار سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

انتخابات میں مختلف گروپس اور اتحاد اپنی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔ ویژن الائنس کے امیدوار 1 سے 15 نمبروں، پی پی بی الائنس کے امیدوار 16 سے 30 نمبروں، جبکہ پیاف (شفقت گروپ) کے امیدوار 31 سے 45 نمبروں کے ساتھ انتخابی میدان میں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے