اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور چیمبر انتخابات: کارپوریٹ کلاس کے پروویژنل نتائج کا اعلان، ویژن الائنس کے 12 امیدوار کامیاب

24 Sep 2026
24 Sep 2026

(لاہور نیوز) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں کارپوریٹ کلاس کی 15 ایگزیکٹو کمیٹی نشستوں کے پروویژنل نتائج کا اعلان کر دیا گیا، جس کے مطابق ویژن الائنس کے 12 جبکہ پی پی بی اے الائنس کے 3 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

الیکشن کمیشن کے ارکان خالد گجر اور حارث عتیق نے نتائج کا اعلان کیا۔

نتائج کے مطابق ویژن الائنس کے صدارتی امیدوار علی حسام 1700 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہے، جبکہ شیخ محمد ابراہیم 1638 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ویژن الائنس کے دیگر کامیاب امیدواروں میں حامد رضا 1605، یوسف رضوی 1588، عظیم افتخار 1585، سید مردان علی زیدی 1570، طارق محمود 1562، ذوالفقار چوہدری 1549، حماد محمود 1544، چوہدری فرغام 1541، محمد علی 1535 اور عمر عبداللہ 1512 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

پی پی بی اے الائنس کے طاہر منظور چوہدری 1478، عامر عطا باری 1460 اور حمزہ مجید 1455 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔

دوسری جانب پی پی بی اے الائنس کے چیئرمین میاں انجم نثار نے ووٹوں کی گنتی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پی پی بی اے الائنس کے امیدواروں نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ گنتی کی درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ریکارڈ ڈی جی ٹی او کے آبزرورز کی موجودگی میں سیل کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے