اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شاہ عالم مارکیٹ کے فاطمہ پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

23 Sep 2026
23 Sep 2026

(لاہور نیوز) شاہ عالم مارکیٹ میں واقع فاطمہ پلازہ میں لگنے والی آگ پر 14 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ گزشتہ روز دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر پلازے کی چوتھی منزل پر واقع جیولری شاپ میں لگی، فائر فائٹنگ اور ریسکیو آپریشن میں 11 فائر وہیکلز، 4 ریسکیو وہیکلز، ایک ایمبولینس، 5 موٹربائیک ایمبولینسز اور 60 سے زائد ریسکیورز  نے حصہ لیا۔

پلازے میں لگی آگ پر رات 4 بج کر 30 منٹ پر قابو پایا گیا، تنگ اور تاریک گلیوں کے باعث ریسکیو ٹیموں کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا، جبکہ فائر فائٹنگ اور ریسکیو آپریشن کے دوران محدود علاقے کو بلاک رکھا گیا، واسا اور پی ایچ اے کے واٹر ٹینکرز  نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

کمشنر لاہور  نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کے عمل کا جائزہ لیا، ڈی سی لاہور  نے بھی ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی، کمشنر  نے ڈی سی لاہور اور ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ ریسکیو پوائنٹس کا جائزہ بھی لیا، انہوں نے کہا کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔

ڈی سی لاہور کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلازہ استعمال کے قابل ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے