22 Sep 2026
(لاہور نیوز) پنجاب کی جیلوں میں جیل وارڈرز کی شدید کمی کا سامنا ہے، لاہور سمیت صوبے کی مختلف جیلوں میں جیل وارڈرز کی 4 ہزار 600 نشستیں خالی ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق جیل ملازمین کے ریٹائر ہونے اور دیگر محکموں میں منتقل ہونے کے باعث بڑی تعداد میں جیل وارڈرز کی نشستیں خالی ہوئی ہیں، جس سے جیلوں میں نفری کی کمی پیدا ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات نے خالی نشستوں پر جیل وارڈرز کی بھرتی کیلئے پنجاب حکومت سے اجازت طلب کر لی ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات میاں سالک جلال کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے بھرتی کی منظوری ملتے ہی خالی نشستوں پر جیل وارڈرز کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق بھرتی کا مقصد جیلوں میں نفری کی کمی کو پورا کرنا اور انتظامی امور کو مؤثر انداز میں چلانا ہے۔
